بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سبطین خان کی پیشی، نون لیگی کارکنوں کے نعرے

لاہور کی احتساب عدالت میں وزیرِ جنگلات پنجاب سبطین خان اپنے خلاف کیس کی سماعت کے موقع پر پیش ہوئے تو وہاں موجود نون لیگی کارکنوں نے ان کے خلاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ جنگلات پنجاب سبطین خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف نعرے لگانے والے مجھے شوگرمل مالک سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف کیس مذاق ہے، معاہدہ کرنے والا وعدہ معاف گواہ بن گیا۔

وزیرِ جنگلات پنجاب سبطین خان نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف نے پاناما اسکینڈل پر میرے خلاف کیس بنوایا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاہدہ کرنے والوں اور نگراں وزیرِاعلیٰ کو کوئی پوچھ نہیں رہا، میں بے گناہ ہوں، اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.