بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ساجد سدپارہ نے والد کی گمشدگی سے متعلق کیا کہا؟

پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی گمشدگی سے متعلق بتادیا۔

ساجد سدپارہ موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کی والد کی مہم کا حصہ تھے۔

وہ اپنے والد علی سدپارہ اور دیگر کوہ پیماؤں سے بچھڑ گئے تھے اور بعدازاں کیمپ واپس پہنچے۔

ساجد سدپارہ اب کیمپ سے اسکردو پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے اس معاملے پر میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ قومی ہیرو علی سدپارہ اور دیگر دو کوہ پیماؤں کی تلاش آج بھی جاری رہی، آج دوسرے روز میں خود بھی سرچ آپریشن کا حصہ تھا۔

ساجد سدپارہ نے مزید کہا کہ علی سدپارہ اور دیگر دو کوہ پیماؤں کی تلاش کی مہم میں تاحال کامیابی نہیں ملی ہے، تاہم کوششیں جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.