بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق اور موجودہ کرکٹرز کی 92ء ورلڈکپ سے جڑی یادیں

کرکٹ ورلڈکپ 1992 کی شاندار فتح  کو آج 29 برس مکمل ہوگئے ہیں، سابق اور موجودہ کرکٹرز ورلڈکپ سے جڑی یادیں تازہ کرنے لگے۔

ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کا کہنا ہے کہ  ان دنوں ایف ایس سی میں پڑھتا تھا، 1992 ورلڈ کپ کی فتح پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اس تاریخی دن کی مناسبت سے موجودہ و سابق کرکٹرز کے پیغامات پر مبنی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے ٹائم زون کے مطابق  ورلڈکپ میچز دیکھنے کیلئے صبح جلدی اٹھتے تھے۔

یونس خان نے کہا کہ 1992 کا کرکٹ ورلڈکپ کے دنوں میں، میں چھٹی یا ساتویں جماعت کا طالب علم تھا، ورلڈکپ 1992 کے فائنل کی ایک ایک گیند آج بھی یاد ہے۔

آج 25مارچ کا دن پاکستان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے…

سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ 1992 ورلڈ کپ کی تاریخی فتح ہمیشہ پاکستانیوں کیلئے ایک قابل فخر لمحہ رہے گی۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فتح دلانے والے سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈکپ کی فتح کے بعد ہی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.