انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے آل راؤنڈر روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل 6 میں زلمی کی جانب سے اچھی کارکردگی دکھانے کو تیار ہیں۔
روی بوپارہ نے کہا کہ پشاورزلمی پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ ایک سخت حریف ثابت ہوتی رہی ہے اور اس بار ان کی جانب سے کھیلنا پرجوش ہوگا۔
انگلش آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم بہت متوازن ہے، کپتان وہاب ریاض ، شعیب ملک، کامران اکمل اور دیگر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے بھی اچھا لگ رہا ہے۔
روی بوپارہ نے کہا کہ دو سے تین دن کا کورانٹین آسان نہیں ہوتا لیکن اب پوری توجہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔
Comments are closed.