بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زرداری کی نیب ریفرنس منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کے نیب ریفرنس منتقلی معاملے کی درخواست نیب وکیل کی استدعا پر آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کے نیب ریفرنس منتقلی معاملے کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب وکیل نے سماعت کے موقع پر استدعا کی کہ اسے آئندہ ماہ تک ملتوی کیا جائے جسٹس بندیال نے کہا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایات ہیں، ان کو دیکھ لیں گے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب وکیل جہانزیب بھروانہ کو کورونا ہوگیا ہے، سماعت ملتوی کرتے ہیں، اس پر وکیل آصف زرداری فاروق نائیک نے کہا کہ سماعت 15 روز تک ملتوی کردیں۔

جسٹس بندیال نے کہا کہ جہانزیب بھروانہ 15 روز میں ریکور ہوں گے، اس لیے ایک ماہ کی تاریخ دیتے ہیں۔

فاروق نائیک نے عدالت کو بتایا کہ میں نے بھی کووڈ ویکسین کا پہلا ڈوز لگوایا ہے، اینٹی باڈیز دوسرے ڈوز کے بعد بنتی ہیں، اس پر جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ آپ اپنا خیال کیجیے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.