جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

زرداری کیخلاف پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر کیا گیا پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس پر آصف زرداری کو طلب کر لیا۔

عدالت نے ریفرنس میں نامزد ملزمان آصف زرداری اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد کو 20 مئی کو طلب کیا ہے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے، ریفرنس میں آصف زرداری اور مشتاق احمد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے آصف زرداری اور مشتاق احمد کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔

دائر کیئے گئے نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف علی زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا۔

کلفٹن کراچی کے گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے اسٹینو گرافر نے رقم دی۔

مقرر کیئے گئے نیب ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹینو گرافر مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کیئے گئے۔

ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کلفٹن کراچی کے گھر کی خود خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.