بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریموٹ اسکولنگ، 24 سال پرانی کومکس کی بات سچ ثابت ہوگئی

24 برس قبل 1997 میں امریکن کومک بک پبلشر، آرچی کومکس کی اشاعت کے حوالے سے ایک ٹوئٹ نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اس پر کافی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

آرچی کومکس کے آفیشل پروفائل پر شیئر کی جانے والی اس اشاعت میں عشروں قبل اس زمانے کے مستقبل یعنی 2021 کے حوالے سے ایک مکمل تصویر کشی کی گئی تھی۔

اس اشاعت نے لوگوں کی توجہ اس وجہ سے اس جانب مبذول ہوئی کیونکہ اس میں موجودہ زندگی کے ایک اہم پہلو ریموٹ اسکولنگ کا تصور پیش کیا گیا تھا۔

اس کومکس میں دکھایا گیا تھا کہ مستقبل یعنی 2021 میں طلبہ اپنے کمپیوٹر پر آن لائن کلاس لے رہے ہوں گے۔

یہ اصل میں بیٹی نمبر 46، فروری 1997 میں شائع ہوئی تھی، اب آرچی کومکس نے اس امیج کو ٹوئٹ اور شیئر کیا ہے۔ جب سے یہ پوسٹ شیئر ہے تب سے اس پر ٹوئٹس آرہے ہیں جبکہ  30 ہزار سے زیادہ لائیکس آچکے ہیں اور  یہ تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے، اسکے علاوہ بہت بڑے پیمانے پر لوگوں کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.