کتوں کے کاٹنے کے مسلسل واقعات پر اسمبلی رکنیت کی معطلی کے سکھر بینچ کے حکم کے خلاف، آصف زرداری کی بہن فریال تالپور نے سندھ ہائیکورٹ کراچی سے رجوع کرلیا۔
رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے مؤقف اپنایا ہے کہ رکن اسمبلی شہری حکومتوں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے۔
فریال تالپور کے مطابق سکھر سرکٹ بینچ نے حقائق اور قانون کے برعکس ارکان اسمبلی کو معطل کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر فریال تالپور سمیت 2 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ایم پی اے رتو ڈیرو اور جامشورو کی رکنیت معطل کی جائے اور الیکشن کمیشن ان اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا حکم جاری کرے۔
Comments are closed.