پیر9؍رجب المرجب 1442ھ 22؍فروری 2021ء

روسی رہنما کی رہائی کیلئے مظاہرے، 5 ہزار افراد گرفتار

روس میں اپوزیشن لیڈر الیکسی ناولنی کی رہائی کے لیے روس کے کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے، پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے 5 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں 80 سے زائد صحافی بھی شامل ہیں۔

امریکا اور یورپ یونین نے لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کی ہے جسے پیو ٹن حکومت نے مسترد کردیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس سے انسانی حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر ناولنی کو جرمنی سے واپسی پر ماسکو میں 17 جنوری کو حراست میں لیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.