hookup Mount Ephraim app for plane hookups hookup Blooming Grove black gay hookup hookup Cresskill New Jersey cancer man and hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولپنڈی میں راستے بند، مریض اور مسافر رُل گئے

کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں راستوں کی بندش سے مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

راولپنڈی مری روڈ پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، سکستھ روڈ سے فیض آباد تک مری روڈ بند ہے، جہاں جگہ جگہ کنٹینر کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔

لاہور کے چوک یتیم خانہ سے کالعدم تنظیم کی ریلی شاہدرہ پہنچ گئی، پولیس اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں میں بتی چوک میں تصادم ہوا ہے۔

مری روڈ سے اسلام آباد تک جانے والا واحد ڈبل روڈ کھلا ہوا ہے، راستوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

راولپنڈی میٹرو بس سروس بھی گزشتہ روز سے معطل ہے، جس کی وجہ سے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو پریشانی ہو رہی ہے۔

لاہور(نمائندہ جنگ، جنگ نیوز) کالعدم تحریک لبیک…

رکاوٹوں کی وجہ سے مریضوں کی اسپتالوں تک رسائی بھی مشکل ہو گئی ہے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری فیض آباد، میٹرو روٹ اور مری روڈ پر تعینات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.