جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دہشت گردی کے خطرات تو ہیں، الیکشن ملتوی نہیں کیا جا سکتا، رانا ثناء

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات تو ہیں، پہلے بھی تھے، ان کی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حکومت کا کام ہے کہ سیکیورٹی اقدامات سخت کرے۔

ملاقات میں رانا ثناء اللّٰہ، ایاز صادق بھی شریک تھے، جبکہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے جرم کیا ہے تو اس پر لیول پلیئنگ فیلڈ کا واویلا مچانا مناسب نہیں، کسی کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے تو عدالتوں سے ریلیف لے۔

رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے تمام حلقوں پر مضبوط امیدوار کھڑے کریں گے، ڈیرہ غازی خان سے بھی اچھی پوزیشن میں جیتیں گے۔ 15، 16 دسمبر تک امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں دھڑے کا ووٹ ہوتا ہے، شہروں میں مہم شروع ہوگی تو معلوم ہوجائے گا ن لیگ جیتنے جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.