بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دھاندلی میں شراکت دار نہ بننے کو بغاوت کے طور پر لیا جارہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دھاندلی میں شراکت دار نہ بننے کو بغاوت کے طور پر لیا جارہا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں الیکشن کمیشن سے متعلق حکومتی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں آئین و قانون کے مطابق نبھانی ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن قومی ادارہ ہے پوری قوم اس کے  ساتھ کھڑی ہے، الیکشن کمیشن سے استعفوں کا حکومتی مطالبہ بلیک میلنگ کا ہتھکنڈہ ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی مشکوک جماعت ہے اقتدار پر قبضے کی خاطر فارن فنڈنگ سے لاکھوں ڈالر بٹور چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحرک و حقیقی جمہوریت کے لئے ایک خود مختار الیکشن کمیشن ضروری ہے، الیکشن کمیشن کو جھکانے یا یرغمال بنانے کے ہر حربے کے خلاف تمام جمہوری قوتیں مزاحمت کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.