جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

دوسری ویکسینیشن کی تاخیر سے کوئی نقصان نہیں ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں ویکسینیشن کے مزید دو سینٹر بنائے جارہے ہیں، دوسری ویکسینیشن کی تاخیر سے کوئی نقصان نہیں ہے۔

یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنہیں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک ملی ہے، انہیں دوسری خوراک ملنا ضروری ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ جن کی دوسری ویکسینیشن کا وقت ہے انہیں ترجیح دے رہے ہیں جبکہ سنگل ڈوز ویکسین صرف ایک بار ہی لگتی ہے۔

فیصل آباد میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز حاصل کرنے والوں کو دوسری ڈوز یقینی بنانے کے لیےکورونا ویکسین کی پہلی ڈوز فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ سائنوفارم ویکسین 21 دن بعد دوبارہ لگنے سے بہتر قوت مدافعت ہوگی، ڈیڑھ لاکھ ویکسین پہنچ چکی ہے، اگلے ہفتے 4 لاکھ ویکسین پہنچ جائے گی۔

یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ چار لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افراد کو پہلی خوراک مل جائے گی جبکہ مختلف ویکسین کے مختلف پروٹوکول ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ دوسری ویکسینیشن کے بعد زیادہ قوت مدافعت بنے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.