جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

دوسرا ٹی 20، پاکستان آج کسے آرام کرواسکتا ہے؟

پاکستان دوسرے ٹی 20 میں  جنوبی افریقا کے خلاف اپنی گزشتہ میچ کی فاتح ٹیم میں تبدیلیاں کرسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرین شرٹس حریف ٹیم کے خلاف آج کے میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف جو مسلسل کھیل رہے ہیں، ان میں سے ایک آج آرام کروایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فاسٹ بولرز میں سے ایک کو آرام کرواکر محمد حسنین کو آج کا میچ کھلانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

مڈل آرڈر بیٹنگ کی غیر مستقل مزاج کارکردگی کے پیش نظر آج کے میچ میں شرجیل خان یا آصف علی کو موقع دیا جاسکتا ہے جبکہ ان کی جگہ حیدر علی یا لیگ اسپنر عثمان قادر کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.