جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز 10 کروڑ 59 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 78 ہزار 26 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 10 ہزار 736 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 59 لاکھ 3 ہزار 95 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 21 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 76 لاکھ 19 ہزار 275 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 70 ہزار 705 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 74 لاکھ 7 ہزار 324 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 97 لاکھ 90 ہزار 450 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 22 ہزار 559 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 71 لاکھ 46 ہزار 169 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 54 ہزار 956 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 15 ہزار 222 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 30 ہزار 127 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 94 لاکھ 49 ہزار 88 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 76 ہزار 229 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 51 ہزار 233 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 264 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 39 لاکھ 11 ہزار 573 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 78 ہزار 603 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 32 لاکھ 96 ہزار 747 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 61 ہزار 386 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 29 لاکھ 71 ہزار 914 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 90 ہزار 618 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 26 لاکھ 11 ہزار 659 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 26 ہزار 577 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 25 لاکھ 16 ہزار 889 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 61 ہزار 661 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 22 لاکھ 76 ہزار 371 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 393 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 69 ہزار 575 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 681 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 286 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 28 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 198 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 914 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 128 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 33 ہزار 319 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 81 لاکھ 55 ہزار 766 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 514 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 908 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 8 ہزار 700 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.