بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز ساڑے 10 کروڑ کے قریب

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 49 لاکھ 84 ہزار 392 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 22 لاکھ 80 ہزار 508 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 58 لاکھ 26 ہزار 452 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 561 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 67 لاکھ 33 ہزار 407 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 61 ہزار 930 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 71 لاکھ 50 ہزار 457 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 97 لاکھ 81 ہزار 749 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 23 ہزار 449 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 69 لاکھ 6 ہزار 778 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 54 ہزار 742 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 91 ہزار 123 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 57 ہزار 592 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 93 لاکھ 39 ہزار 921 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 75 ہزار 205 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 17 ہزار 918 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 335 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 38 لاکھ 71 ہزار 825 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 77 ہزار 595 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 32 لاکھ 51 ہزار 160 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 60 ہزار 370 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 29 لاکھ 13 ہزار 389 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 89 ہزار 820 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 25 لاکھ 83 ہزار 790 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 26 ہزار 354 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 25 لاکھ 1 ہزار 79 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 60 ہزار 212 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 22 لاکھ 50 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 386 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 945 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 649 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 508 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 31 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 772 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 833 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 540 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 173 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 80 لاکھ 85 ہزار 427 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 889 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 971 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 5 ہزار 818 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.