ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء

دنیا میں کورونا وائرس سے کل اموات 21 لاکھ 67 ہزار 167 ہو گئیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 8 لاکھ 39 ہزار 430 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 67 ہزار 167 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار 891 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 302 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 28 لاکھ 64 ہزار 949 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 35 ہزار 452 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 60 لاکھ 11 ہزار 222 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 98 لاکھ 8 ہزار 357 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 26 ہزار 1 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 57 لاکھ 67 ہزار 413 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 53 ہزار 751 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 90 ہزار 279 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 18 ہزار 918 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 89 لاکھ 36 ہزار 590 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 70 ہزار 482 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 56 ہزار 931 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 162 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 36 لاکھ 89 ہزار 746 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 74 ہزار 106 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 30 لاکھ 79 ہزار 943 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 56 ہزار 799 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 27 لاکھ 33 ہزار 729 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 86 ہزار 422 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 24 لاکھ 85 ہزار 956 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 25 ہزار 344 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 24 لاکھ 42 ہزار 350 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 54 ہزار 390 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 21 لاکھ 63 ہزار 113 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 359 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار 807 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 272 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 563 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 74 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 81 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 450 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 285 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 77 لاکھ 64 ہزار 114 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 820 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 92 ہزار 207 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.