ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے 17 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا ہدف مکمل کرنے پر اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
ٹی سی پی اعلامیے کے مطابق درآمدی گندم کی آخری کھیپ آج پورٹ قاسم پہنچا دی گئی، آخری جہاز میں 57 ہزار 530 میٹرک ٹن گندم ہے۔
اعلامیے کے مطابق 17 لاکھ ٹن گندم کی درآمد 30 کار گو جہازوں کے ذریعے کی گئی،صوبائی حکومتوں اور پاسکو نے بندرگاہ سے گندم اٹھائی ہے۔
ٹی سی پی اعلامیے کے مطابق 17 لاکھ میٹرک ٹن میں سے پنجاب نے 10 لاکھ 24 ہزار 718 ٹن درآمدی گندم حاصل کی ہے۔
خیبر پختون خوا نے 4 لاکھ 44 ہزار 400 ٹن اور سندھ نے 1 لاکھ 17 ہزار 750 ٹن درآمدی گندم حاصل کی ہے۔
Comments are closed.