دادو میں کتے کے کاٹنے سے 3 سال کا بچہ انتقال کرگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کا واقعہ غلام محمد لاشاری میں 3 روز قبل پیش آیا تھا۔
پی پی ایچ سی اسپتال کے انچارج ڈاکٹر اکبر کا کہنا ہے کہ بچے کو 24 مارچ کو ویکسین لگائی گئی تھی، ویکسین لگانے کے بعد بچے کو گھر بھیج دیا گیا تھا۔
ڈاکٹر اکبر کا کہنا ہے کہ بچے کو مزید 3 ویکسین اور لگائی جانی تھی، دوسری ویکسین 27 مارچ کو لگانا تھی، لیکن بچے کی موت ہوگئی۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت بگڑنے پر والدین اسے علاج کے لیے کسی اور جگہ لے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واہی پاندھی اور گرد ونواح میں پاگل کتوں نے گھروں میں سوئے افراد پر حملہ کیا تھا، تین روز قبل پاگل کتے کے کاٹنے سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.