صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ہے جبکہ گزشتہ 2 سے 3 ہفتوں میں اس شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14.78 فیصد ہے، پشاور میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 239 مثبت کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے دیگر شہروں کی نسبت پشاور میں کیسز کی شرح دوگنی ہے۔
Comments are closed.