بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا: کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں ہیلتھ ورکرز اور بزرگ شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا  کے مطابق پہلے مرحلے میں 28 ہزار 236 ہلیتھ ورکرز کو کورونا ویکسینیشن لگائی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں صوبے بھر میں 2 ہزار 928 ہلیتھ ورکرز کی ویکسینیشن کی گئی۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 250 بزرگ مرد و خواتین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔

اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 13 ہزار 963 ہیلتھ ورکرز اور شہریوں کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

دوسری جانب خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 60 سال سے زائد عمر کے 275 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.