
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ حکومتی وفد ہمارے پاس آیا ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج 3 سال بعد خوش نصیبی ہے کہ حکومتی وفد ہمارے پاس آیا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین اپنا کردار ادا کیا، حکومت نے پھر سے صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین نامزد کیا ہے۔
اس موقع پر جام کمال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہم اتحادی پارٹی ہیں، ہم نے مشترکہ سینیٹ چیئرمین کے لیے نام لانا تھا جس کی بات اتحادیوں سے کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم تمام متفق ہوئے ہیں کہ صادق سنجرانی ہمارے چیئرمین سینٹ کے لیے نامزد امیدوار ہیں، مشترکہ بیانیہ پارٹی کا ضروری ہے جس کے لیے ہم یہاں حاضر ہوئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) تین سال سے حکومت کے ساتھ ہے، صادق سنجرانی نے بہت مشکل حالات میں سینیٹ کو سنبھالا۔
Comments are closed.