جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

اقوام متحدہ نے سال 2021 کی ’ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ‘ جاری کردی ہے اس فہرست کے مطابق پاکستان دُنیا کے خوش ترین ممالک میں 105ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

اقوام متحدہ  کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق فن لینڈ مسلسل چوتھے سال بھی 149ممالک میں دنیا کے خوش ترین ممالک میں سرفہرست ہے۔

فہرست کے مطابق خوش ترین ممالک میں ڈنمارک دوسرے، سوئٹزر لینڈ تیسرے نمبر پر جبکہ آئس لینڈ، ہالینڈ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی طرف سے 2021 کے لیے دنیا بھر کے کمزور اور مضبوط پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق بدترین پاسپورٹ میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق خوش ترین ممالک میں چین کا 84 واں، بنگلہ دیش کا 101واں اور بھارت کا 139واں نمبر ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں افغانستان، لیسوتھو، بوٹسوانا، روانڈا اور زمبابوے کے لوگ سب سے زیادہ ناخوش ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.