بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خورشید شاہ کے پرول میں 2 دن کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے پرول میں توسیع کردی گئی۔

خورشید شاہ کے پرول میں 2 دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کے پرول پر رہائی میں مزید 48 گھنٹوں کی توسیع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما خورشید شاہ کو دو روز قبل اُن کے بھتیجے کے انتقال پر پرول پر رہا کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.