مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف آنکھوں میں تکلیف کے باعث میو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
سی ای او اسپتال کے مطابق خواجہ آصف کی آنکھوں میں سفید موتیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے کورونا وائرس ٹیسٹ سمیت کچھ رپورٹس کا انتظار ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رپورٹس آتے ہی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خواجہ آصف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں گرفتار ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.