بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل اپنا کردار ادا کرے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار صدر عارف علوی نے ملاقات کے لیے آئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سے گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے حصول میں علمائے کرام اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کو معاشرتی اور معاشی حقوق دیے ہیں، ثقافتی رکاوٹوں کی وجہ سے خواتین کو حقوق سے محروم رکھاجاتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے خواتین کے ملکیتی حقوق کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کیا۔

صدر عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین کی معاشی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.