جمعہ18؍شعبان المعظم 1442ھ 2؍اپریل2021ء

خدا دشمن کو بھی کورونا وائرس کا کبھی شکار نہ کرے، معین علی

چنئی: انگلش آل راونڈر معین علی نے کہا ہے کہ خدادشمن کو بھی کورونا وائرس کا شکار نہ کرے۔

خیال رہے کہ معین علی  کا سری لنکا پہنچنے پر ٹیسٹ مثبت آیا جس کی وجہ سے انھیں آئسولیٹ ہونا پڑا اور وہ 2ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے، اب معین ٹیم کے ہمراہ بھارت میں موجود اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پراعتماد ہیں۔

میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ میں نے آئسولیشن میں 14 روز کیسے گزارے بیان نہیں کر سکتا، وہ بہت ہی سخت دن تھے، 1، 2 روز تو مجھے کسی چیز کا ذائقہ تک محسوس نہیں ہورہا تھا۔3دن سر میں شدید درد رہا، میرا جسم بھاری ہوگیا تھا، ایسی تھکن محسوس ہوئی جس کا سامنا مجھے کبھی زندگی میں نہیں ہوا تھا۔

انہوں نےکہا کہ 3 روز تکلیف میں گزرنے کے بعد میں ٹھیک ہونے لگا مگر آخری 4 روز اور بھی زیادہ دشوار تھے کیونکہ میں خود کو مکمل ٹھیک محسوس کررہا تھا لیکن کمرے سے باہر آنے کی اجازت نہیں تھی، میری دعا ہے کہ کوئی بھی اس وائرس کا شکار نہ ہو۔

The post خدا دشمن کو بھی کورونا وائرس کا کبھی شکار نہ کرے، معین علی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.