جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

خانہ کعبہ میں بزرگ نمازیوں اور معتمرین کیلئے نئی وین سروس

خانہ کعبہ میں بزرگ معتمرین اور نمازیوں کے لیے بیٹری سے چلنے والی نئی وین سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جو احاطہ مسجد الحرام میں آمد و رفت کے لیے استعمال ہوگی۔

مسجد الحرام کے احاطے میں بزرگ اور معذور نمازیوں کو لانے لے جانے کے لیے نئی وین سروس کا افتتاح حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کردیا ہے۔

امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد حرام میں نمازیوں‌ اور معتمرین کے لیے موٹر گاڑیوں کی سہولت کے افتتاح کے موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی خدمت کا مقصد اللہ کے مہمانوں اور نمازیوں‌ کو مسجد حرام میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.