بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی عائد کر دی: وزارت تجارت

حکومت نے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی عائد کر دی جس کا نوٹیفکیشن وزارت تجارت نے جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 2 ملی لیٹر، 2.5 ملی لیٹر 3 اور 5ملی لیٹر کی سرنج کی درآمد پر پابندی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق روایتی سرنج کے دوبارہ استعمال ہونے کے باعث پابندی عائد کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے آٹو ڈسپوزیبل سرنج کی درآمد پر ڈیوٹیاں ختم کی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.