بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حفیظ شیخ کو ان کے اپنے اراکین نے ووٹ نہیں دیا، مفتاح اسماعیل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نےکہا تھا نہیں جیتوں گا تو اسمبلی تحلیل کروں گا، حفیظ شیخ کو ان کے اپنے اراکین نے ووٹ نہیں دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج پاکستان میں جو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری ہے، پہلے کبھی نہیں تھی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ انہوں نے132 ارب میں بی آر ٹی بنائی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جس کو چوری بری لگتی ہے کروڑوں روپے لے کر ٹکٹ نہ دے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایمانداری سے اعتماد کا ووٹ چاہتے ہیں تو صدر سے آرڈیننس کروائیں۔ عمران خان اعتماد کے ووٹ کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.