ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ’حسینہ معین صاحبہ آج دُنیا سے رخصت ہوگئیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’میں حسینہ معین کے لکھے گئے ڈرامے تنہائیاں، دھوپ کنارے، ان کہی اور انکل عرفی دیکھ کر ہی بڑا ہوا ہوں۔‘
مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ ’حسینہ معین صاحبہ پاکستان کی ایک لیجنڈ خاتون تھیں۔‘
ترجمان سندھ حکومت نے حسینہ معین کی مغفرت کے لیے بھی دُعا کی۔
واضح رہے کہ معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 79 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔
ڈرامہ نگار حسینہ معین کے بھتیجے سعید کا کہنا ہے کہ حسینہ معین لاہور جانے کے لیے تیار ہو رہی تھیں کہ اچانک دل کا دورہ پڑا۔
Comments are closed.