بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حالات خراب والی جگہ موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی، اجلاس میں فیصلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذہبی تنظیم کی جانب سے جاری مظاہروں کے باعث جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں 24گھنٹے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔

شیخ رشید کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور، چیف کمشنر اور آئی جی نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں مراکہ کے مقام پر ایک مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ راستے کھلوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.