
لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او ) ثمین رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کا تمام اسکواڈ ایک فیملی کی طرح رہتا ہے ، حارث روف اور کامران غلام کی ایک دوسرے سے گہری دوستی ہے، حارث غصے میں اپنے دوست کو مارنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ حارث روف اور کامران غلام صرف اچھے دوست ہی نہیں ان کا آپس میں مذاق بھی ہے، ان کے آپس کے مذاق میں حارث روف نے کندھے پر مارنا چاہا تھا جسے میڈیا پر زور دار تھپڑ بنا دیا گیا۔
ثمین رانا نے کہا کہ حارث روف اور کامران غلام کی اس سےپہلے اور بعد کی ویڈیوز بھی دیکھنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کھلاڑیوں کا اس وقت ملتان سلطانز کے خلاف کوالیفائر پر فوکس ہے، شکستوں سے سیکھا ہے فیلڈنگ بہتر کرنا ہے بیٹنگ میں تسلسل لانا ہے۔
ثمین رانا نے مزید کہا کہ راشد خان ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں ان کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا۔
قلندرز کے سی ای او نے کہا کہ لاہور کے کراوڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے قذافی اسٹیڈیم کو فل کیا لاہور قلندرز کوسپورٹ کیا۔
Comments are closed.