بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جے یو آئی کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے نام سے ف نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے جب الیکشن کمیشن نے جے یو آئی ف کا نام تبدیل کیا اس وقت جے یو آئی کے نام سے کوئی پارٹی ان لسٹ نہیں تھی۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے جے یو آئی ف کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار شجاع الملک کے وکیل نے کمیشن کے سامنے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر جے یو آئی ف کا نام تبدیل کیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ جے یو آئی کیا الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تھی؟، جس پر مولانا شجاع الملک نے بتایا کہ جے یو آئی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں تھی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس نہیں لے سکتا، جب الیکشن کمیشن نے جے یو آئی ف کا نام تبدیل کیا اس وقت جے یو آئی کے نام سے کوئی پارٹی ان لسٹ نہیں تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.