بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جیل نہیں جاسکتے تو سیاست میں نہ آئیں، فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جیل جانے کا حوصلہ نہیں تو سیاست میں آتے کیوں ہیں، اس راستے میں جیل بھی آئے گی اور اقتدار بھی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے دو ٹوک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آدھ ساتھ نہ رہے تب بھی تحریکیں رکتی نہیں ہیں۔ منزل کی طرف پیش رفت جاری رہتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی حمایت ہو تو اکیلی جماعت بھی تبدیلی لے آتی ہے۔

واضح رہے کے اس سے قبل مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف اور آصف علی زرداری سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔

فضل الرحمٰن اور نواز شریف نے اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی آتی ہے تو ٹھیک، ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری نے اپنی گفتگو میں پی ڈی ایم اتحاد برقرار رکھنے اور اختلافی امور طے کرنے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.