بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جیل میں مجھ پر تشدد شرجیل میمن نے کروایا، حلیم عادل شیخ

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جیل حکام نے انہیں بتایا ہے کہ جیل میں اُن پر تشدد شرجیل میمن نے کروایا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کردی، اسمبلی میں اجلاس کے دوران شور شرابہ بھی ہوا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اگر  الزام ثابت ہو گیا تو رکنیت چھوڑ دوں گا۔

 شرجیل میمن نے ایوان میں موبائل میں ویڈیو اور تصاویر دکھا دیں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ جی تھری گن حلیم عادل کی ہے، جدید ہتھیار ان کے پاس کہاں سے آئے۔

شرجیل میمن  نے کہا کہ سندھ میں بدمعاشی کاماحول نہیں چلنے دینگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.