بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی سے مخالفت نہیں، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی سے مخالفت نہیں، شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں عارف علوی نے کہا کہ دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف سب سے موثرآواز اٹھانے والا عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی حکومت نے کہا آپ اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں، احتیاط کرنا ہوگی، چنگاری کو آگ میں نہیں بدلنا چاہیے، ناموس رسالت کے معاملے پر قوم میں کوئی دو رائے نہیں۔

وفاقی وزراء نے علماکرام کوٹی ایل پی سے مذاکرات،ایکشن اورپابندی کی وجوہات سےآگاہ کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے سب چیزوں کو آسان سمجھتا تھا، ہرادارے، ہرچیز میں مافیا ہے جنھیں کنٹرول کرنا ہوگا، 2018 تک یہ مافیاآگے جارہے تھے ہم نے کنٹرول کرنا شروع کیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق11 ای ای کے تحت کی جارہی ہے، اثاثے منجمد کرنے کیلیے اسٹیٹ بینک اورصوبائی محکمہ ریونیو کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم میں سب اپنے اپنے مفاد کو دیکھ کر سیاست کھیلے، پی ڈی ایم میں سب اپنے اپنے مفادات کے لیے کھیلے۔

 صدر مملکت نے کہا کہ پی ڈی ایم میں سب سے زیادہ مولانا فضل الرحمٰن کو ملا جن کی اسمبلی میں اتنی موجودگی نہیں تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.