بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیر ترین سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی برہم ہوگئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے میڈيا نے سوال کیا کہ عمران خان کے اعتماد کے ووٹ میں جہانگیر ترین کے جہاز کا استعمال ہوا؟

جہانگیر ترین سے متعلق  اس سوال  پر شاہ محمود قریشی پھٹ پڑے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ جہانگیر ترین کے جہاز کی لاگ بک نہیں دیکھتے، یہ سوال انہی سے پوچھیں۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جہانگیر خان ترین کے خلاف کسی انتقامی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا مشورہ  بھی دے دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان خندہ پیشانی سے جہانگیر ترین کی ہر بات سُنیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.