بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیرترین گروپ کل وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جہانگیر ترین گروپ کل وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں 30 سے زائد ارکان پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔

اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کیس پر وزیراعظم عمران خان کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔

دوسری طرف ملتان میں تقریب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے ساتھیوں کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لائن کھینچ دو، ادھر ہوجاؤ یا ادھر ہوجاؤ، یہ تیتر بٹیر نہیں چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکن اس بات پر دھیان نہ دیں کہ چار ایم این اے یا ایم پی اے بگڑ گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.