جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

جڑواں درختوں کی شکل پر بلندوبالا عمارت کا خاکہ تیار

کینیڈا میں جڑواں درختوں کی شکل پر بلندوبالا عمارت کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔

کینیڈا کے شہر وینکوور میں جڑواں درختوں کی شکل سے متاثرہ جڑواں عمارتوں کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔

عالی شان عمارت 384 فٹ بلند ہو گی اور اس میں چار سو سے زائد فلیٹس ہوں گےجبکہ عمارت کا ڈیزائن برطانیہ کی معروف آرکیٹک کمپنی ہیدر وک اسٹوڈیو نے بنایا ہے۔

ہیدر وک کا اس ڈیزائن سے متعلق کہنا ہے کہ ہم ایسی عمودی عمارت بنانا چاہتے ہیں جو گراؤنڈ فلور پر موجود لوگوں کو عمارت کی سب سے اونچی منزل سے جوڑ دے۔

جڑواں عمارتوں میں سے بلند مغربی عمارت میں 34 منزلیں بنائی جائیں گی جبکہ مشرقی عمارت کی 30 منزلیں ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.