جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں کیے جائیں گے، حماس

حماس کے نائب سربراہ صالح العروری کا کہنا ہے کہ جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں کیے جائیں گے۔

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماس نائب سربراہ نے کہا کہ جنگ بندی پر اب کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، یرغمالیوں میں اب اسرائیلی فوجی اور مرد شامل ہیں۔ تمام یرغمالی خواتین و بچوں کو رہا کر دیا ہے۔

معصوم فلسطینی بچوں کی اپنے والد کے جنازے پر کھڑے ہوکر انہیں الوداع کہنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جسے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ہے۔

حماس کے نائب سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کی زمینی، فضائی اور دیگر فوجی کارروائیوں کے لیے تیار ہیں، غزہ میں جنگ ختم ہونے تک اسرائیل سے قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں میں شامل مردوں نے اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دی ہیں، جنگ بندی اور تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.