ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

جنگل میں مسلسل 18روز بھٹکنے والا شخص مل گیا

آسٹریلیا کے گھنے جنگلات میں بھٹک جانے والے شخص کو 18 روز بعد ڈھونڈ لیا گیا ہے۔

پولیس نے رابرٹ کی تلاش میں گھنی جھاڑیاں ، دریا اور ڈیم کا پورا علاقہ چھان مارا لیکن وہ نہیں ملے تاہم 18 روز بعد ایک دوسرے شخص نے انہیں اس وقت ڈھونڈ نکالا جب وہ ایک دریا کے کنارے بیٹھے تھے ۔

وہ رات کے وقت ہوٹل واپس لوٹ رہے تھے کہ ٹریفک سے بچنے کیلئے انہوں نے جنگل میں کار موڑ دی لیکن یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور ان کی گاڑی سڑک سے دور جاتی رہی جہاں وہ راہ بھٹک چکے تھے ۔

تین روز تک وہ اپنی کار میں کتے کے ساتھ ہی رکے رہے اور اس کے بعد پانی ختم ہوگیا۔پانی ختم ہونے کے بعد وہ کار سے باہرنکلے اور بڑی مشکل سے دریا کے کنارے تک پہنچے ۔ اگلے 15 روز تک انہوں نے جنگل سے مشروم کھائے اور پانی پی کر اپنی جان بچائی ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.