ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء

جنوبی افریقا کی فوج میں شامل مسلم خواتین کو حجاب کی اجازت مل گئی

پریٹوریا: جنوبی افریقا کی فوج نے مسلمان خواتین کو دورانِ ڈیوٹی حجاب کرنے کی اجازت دے دی۔ جنوبی افریقا کی فوج نے اپنی ڈریس پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے فوج میں خدمات انجام دینے والے مسلمان خواتین کو دورانِ ڈیوٹی حجاب کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

افریقی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس جنوری میں جنوبی افریقا کی فوجی عدالت نے ایک خاتون افسر کے خلاف الزامات کو خارج کیا تھا جن پر فوجی ٹوپی کے اندر حجاب لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ جنوبی افریقا کی فوج میں شامل میجر فاطمہ کو جون 2018 میں اس جرم کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا کہ انہوں نے یونیفارم میں حجاب اتارنے کا اپنے انسٹرکٹر کا حکم ماننے سے انکار کردیا تھا۔

البتہ گزشتہ سال کیپ ٹاؤن کی فوجی عدالت نے خاتون افسر کے خلاف تمام الزامات کو ختم کردیا تھا اور خاتون کو یہ اجازت دی تھی کہ وہ دورانِ ڈیوٹی اپنے سر پر کالا کپڑا باندھ سکتی ہیں۔

جنوبی افریقا کی فوج میں اس واقعے کے بعد اب ڈیفنس فورس نے باقاعدہ اپنی ڈریس پالیسی میں ترمیم کی ہے اور دورانِ ڈیوٹی مسلمان خواتین کو حجاب کرنے کی اجازت دی ہے۔

The post جنوبی افریقا کی فوج میں شامل مسلم خواتین کو حجاب کی اجازت مل گئی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.