ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما حافظ ابوبکر شیخ ٹریفک حادثے میں زخمی

جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما حافظ ابوبکر شیخ  لاہور میں ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔

 ترجمان جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ حافظ ابوبکر شیخ کو سر اور پسلیوں میں چوٹیں آئی ہیں، جنہیں  میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے حافظ ابوبکر شیخ کے صاحبزادے کو فون کیا۔

ترجمان جے یو آئی ف  کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حافظ ابوبکر شیخ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.