بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی کی کراچی میں مردم شماری پر سپریم کورٹ میں درخواست

جماعت اسلامی نے کراچی کی مردم شماری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کراچی کی مردم شماری اقوام متحدہ کے متعین کردہ معیار کے مطابق کراوئے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دائر کی۔

درخواست میں وفاق، سندھ حکومت، ادارہ شماریات، وزارت منصوبہ بندی اور سینسس کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جنرل اسٹیٹسٹکس ایکٹ 2011 کو غیرآئینی قرار دیا جائے۔

 جماعت اسلامی کی درخواست میں کہا گیا کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے،  ملک بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس کراچی کے شہری دیتے ہیں۔

 درخواست میں  موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے، کراچی کی آبادی کم دکھا کر بنیادی حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.