بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا

مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا ہے۔

لاہور پہنچنے پر اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کی تباہی کی ذمہ دار تین جماعتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور نظام کے خلاف عوام کی آنکھوں میں غصہ ہے، آئی ایم ایف کے بابو کو لاکر اسٹیٹ بینک میں بٹھادیا گیا۔ حکمران عوام کو شودر اور غلام سمجھتے ہیں۔

بیشتر چینلز کو کنونشن کی کوریج سے ہی روک دیا گیا، پی ٹی آئی کے اس کوریج کے لیے بیشتر ٹی وی چینلز کی ٹیمیں ہال کے باہر اجازت کی منتظر رہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے وفاقی حکومت سے سودی نظام کےحق میں سپریم کورٹ سے اپیل واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.