جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی کا سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےلیے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم کا کہنا ہے کہ امیدوار حکومت کا ہو یا اپوزیشن کا، جماعت اسلامی کسی کو بھی ووٹ نہیں دے گی۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی سینیٹ چئیرمین کے انتخاب میں ابسٹین کرے گی۔

انہوں نے کہا حکومت اور اپوزیشن ریاستی طاقت اور پیسے کی چمک میں شانہ بشانہ شریک ہیں۔ ارکان اسمبلی ایک دن قائدایوان کے نامزد کردہ امیدوار پر عدم اعتماد کرتے ہیں۔ اگلے دن وہی ارکان اسمبلی قائد ایوان کو اعتماد کا ووٹ دے کر بکاﺅ مال کا لیبل ایجاد کرلیتے ہیں۔

اس سے قبل چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون کیا جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے سراج الحق سے ملاقات میں سینیٹ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.