بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جعلی راجکماری کا ٹوئٹر خاموش ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی خاموشی پر اُنہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی راج کماری کا ٹوئٹر خاموش ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست نوٹ کی سیاست کو دفن کردے گی، پاکستان میں نوٹ کی نہیں ووٹ کی سیاست ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ وہ اپنی رسوائی کا تاریخی بندوبست کررہے ہیں، آج ایوان بالا میں تحریک انصاف جیتے گی۔

ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے،

اُنہوں نے کہا کہ سینیٹ کا تقدس مجروح کرنے والے عناصر بے نقاب ہوں گے، ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگاتے رہے اور جب وقت آیا تب پسپائی اختیار کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ویڈیو کا منظر عام پر آنا پی ڈی ایم کو بے نقاب کرگیا جبکہ یوسف رضا گیلانی نے آج اپنی عزت کو بھی داؤ پر لگا دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک سیٹ کے لیے پی پی نے جمہوریت کے قتل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ویڈیو کے بعد معافی مانگی جاتی لیکن یہاں ڈھٹائی سے مقابلہ کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مفاد پرست پی ڈی ایم سینیٹ کی یقینی ہاری ہوئی بازی میں مزید رسوا ہونے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ سے ایک ممبر مفرور ہے، عدالتوں کے اشتہاری ہیں، آج بھی ن لیگ اس ادارے کے قوانین اور روایات کو پامال کرنے کا باعث بنی.

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ اسحاق ڈار کی اس ایوان میں آمد نہیں ہوئی، ن لیگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ہے، جو پاکستان کو استعمال کرتے رہے وہ اور ان کے رشتہ دار غیرحاضر ہیں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ پی ٹی آئی میں غلطی کی گنجائش نشتہ، بیٹا ٹھیک کہہ رہا ہے یا باپ اس کا فیصلہ میڈیا کرے گا۔

ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا اور اس ضمن میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنا ووٹ ڈال دیا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ نقب زنی اور ڈکیتی سے کامیابی حاصل کرنا جمہوریت کی نفی ہے، یوسف رضا گیلانی کی سہانے خواب پورے نہیں ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ اس وقت پاکستان کی ضرورت ہے، ہم کسی کے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنا چاہتے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک خاندان ہے اور جہانگیر ترین اس خاندان کا اہم جزو ہے، پی ٹی آئی کا ہر رکن اپنی ذات کو پیچھے کرکے نظریے کو بچاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.