جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

جاپانی نوجوان خاتون بائیکر کا روپ دھارنے والا 50 برس کا مرد نکلا

ایک  نوجوان جاپانی خاتون بائیکر جو کہ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر فالوونگ بھی رکھتی ہیں ان کے حوالے سے حال ہی میں ایک حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ وہ خاتون نہیں بلکہ 50 برس کی عمر کا ایک مرد ہے۔

ایک برطانوی سوشل میڈیا اور انٹر ٹینمنٹ سوشل پبلشر ادارے لیڈبائبل کے مطابق مذکورہ بالا خاتون کا روپ دھارنے والا مرد ٹوئٹر پر 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کی فالوئنگ رکھتا ہے۔

اسکے بارے میں یہ حقیقت اس وقت سامنے آئی جب انٹرنیٹ صارفین کو 11 فروری کو ایک تصویر ملی جوکہ اس سے کافی مشابہہ تھی اور ایسے نظر آرہا تھا کہ یہ کسی خاتون کی نہیں بلکہ درمیانے عمر کے مرد کی تصویر ہے۔

یہ بائیکر پابندی سے اپنی بائیک کے سامنے بنائی گئی تصاویر پوسٹ کرتا تھا، اور ایک طویل عرصے تک یہ راز ہی رہا کہ یہ خاتون نہیں بلکہ مرد ہے، اور پھر جاپانی ٹی وی شو نے اسے ٹریک کیا اور اس راز کو فاش کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.