بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جام کمال کیخلاف تحریک کیلئے اجلاس افواہ ہے، لیاقت شاہوانی

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ‏وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے لیے منعقدہ میٹنگ کے حوالے سے افواہ بے بنیاد ہے۔

 لیاقت شاہوانی نے کہا کہ افواہ اور خبر میں فرق ’مصدقہ‘ ہونے کا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ میٹنگ کب؟ کہاں؟ کس جگہ؟ کس وقت ہوئی؟ اس کی کوئی تصویر؟ یا ویڈیو ہے؟۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ غیر مصدقہ خبر افواہ کہلاتی ہے، افواہ سے گریز کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.